پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی  ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل ہیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے صائم ایوب 1 رن پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top