پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان جنوبی افریقہ آج راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی

News Image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ جمعہ جبکہ تیسرا میچ ہفتے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین میچز کی ون ڈے سیریز میں بھی مد مقابل ہوں گی۔ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے سلسلے میں قومی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اتریں گے۔میچ میں استعمال ہونے والی سٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی جبکہ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔

DATE . Oct/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top