پہلا چار روزہ میچ،پاکستان شاہینز کی سری لنکا اے کیخلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا اے نے 115رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے 258رنز سکور کئے۔ دوسری اننگز میں سری لنکا اے نے 364رنز بنائے اور پاکستان شاہینز کو 222رنز کا ہدف ملا۔ شاہینز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد سلیمان نے 11 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ پلیئر آف دی میچ علی زریاب 11 چوکوں کی مدد سے83 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خرم شہزاد نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

DATE . NOV /16 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top