پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنلز طے، سنر، زویریو، فیلکس اور ببلک لاسٹ فور میں پہنچ گئ

News Image

اٹلی کےیینک سنراور جرمنی کےالیگزینڈرزویریوپیرس ماسٹرز کےسیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کینیڈا کےفیلکس اویئے الیاسم اور قازقستان کے الیگزینڈر ببلک نے بھی لاسٹ4کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فرانس میں کھیلے جارہے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز1000ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ’یینک سنر‘ کی امریکہ کے بین شیلٹن ‘کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سنر نے شلٹن کو چھ۔3اور چھ۔3سے بآسانی زیر کیا۔

جرمنی کے’الیگزینڈر زویریو‘ نےروس کےڈانیل مدویدیوکو تین سیٹس میں ہرایا۔زویریوو نے مدویدیو کے خلاف دو۔6،چھ۔3اور سات۔6 سے کامیابی سمیٹی ہے۔

کینیڈا کے فیلکس اویئے الیاسم نے موناکو کے ویلنٹن ویشروٹ کو چھ۔2اور چھ۔2 سے مات دے کرسیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

قازقستان کے الیگزینڈر ببلک نےآسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینئور کو چھ۔7،چھ۔4 اور سات۔5 سے ہرا کر لاسٹ کا ٹکٹ کٹایا۔

DATE . Nov/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top