اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر اینڈ ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیر دو دسمبر کو جمادی الثانی کا چاند واضح طور پر دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سپارکو کے مطابق جمادی الثانی کے نئے چاند کی یکم دسمبر 2024 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 21 منٹ پر پیدائش ہوگئی ہے،کل پیر کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریبا 30 گھنٹے ہوگی۔
– Advertisement –
سپارکو نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بالکل واضح موسمی حالات میں نیا چاند بآسانی دیکھا ئی دینے کا امکان ہے۔
– Advertisemen
Date .Dec /2/2024