پیٹرولیم بحران: مریم نواز کا صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کا فیول الاؤنس 50 فیصد کم کرنے کا اعلان

پیٹرولیم بحران: مریم نواز کا صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کا فیول الاؤنس 50 فیصد کم کرنے کا اعلان
صوبائی وزرا اوراعلیٰ سرکاری افسران کےہمراہ پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کردی گئی— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خطےمیں جنگ کے باعث معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

مریم نواز نے پیٹرولیم بحران کےخاتمےتک صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پیٹرول اورڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کردی۔

صوبائی وزرا اوراعلیٰ سرکاری افسران کےہمراہ پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کردی گئی۔

وزیراعلی نے  فیصلہ کیا کہ ناگزیر سکیورٹی کیلئے صوبائی وزرا اور  اعلیٰ سرکاری افسر کےہمراہ صرف ایک گاڑی ہوگی جبکہ سرکاری دفاتر میں “ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ کرلیا گیا، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا۔

اسکول، کالج اوریونیورسٹیاں  10 مارچ سے 31 مارچ تک بندرہیں گی جبکہ امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارےآن لائن کلاسزلے سکیں گے۔

DATE . Mar/9/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top