پی آئی اے 20 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،وزیراعظم کا اظہارِ مسرت

اسلام آباد-وزیراعظم نے 20 سال بعد قومی ائیرلائن منافع بخش ادارہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل مزید تابناک ہوگا۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہونے والی محنت اور اصلاحات قابلِ تحسین ہیں

DATE . Apr/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top