
عاطف رانا نے چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔ خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہونے والی ملاقات میں قلندرز کے نمائندوں اور امریکن ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم ، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کوتحفے کے طور پر لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی ۔نیٹلی بیکر نے پی ایس ایل 10کے فائنل سمیت لاہور قلندرز کے2میچز سٹیڈیم میں براہ راست دیکھے۔
DATE . JUN/11/2025