پی ایس ایل کے بقیہ مقابلوں کا جوش و خروش، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے زمبابوین اسٹار سکندر رضا اسلام آباد میں سکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فن ایلن اور ریلی روسوو نے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے آل راؤنڈر بین ڈوارشیئس اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔رسی وین ڈر ڈیوسن اور ایلکس ہیلز پہلے ہی پی ایس ایل میں شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی اس بھرپور شرکت سے پی ایس ایل کے بقیہ مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

Date . May/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top