
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کے مقامات اور تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے مطابق 17 مئی کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ راولپنڈی میں ہوگا۔ 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ 19 مئی کو اسی مقام پر گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔
پلے آف مرحلے کی میزبانی لاہور کرے گا، جہاں پہلا کوالیفائر 21 مئی کو، پہلا ایلیمنیٹر 22 مئی کو اور دوسرا ایلیمنیٹر 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
DATE . May/14/2025