
اسلام آباد-پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ،لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےتین،تین میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے اب تک دو،دو میچز کھیلے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن اسلام یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔لاہور قلندرز اورکراچی کنگز نے4 ،4 پوائنٹس حاصل کئے تاہم بہتر رن ريٹ ہونے کی وجہ سے قلندرز دوسرےاور کنگزتيسرے نمبرپر ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے اب تک کوئی ميچ نہیں جيتا ، سلطانز پانچویں اور زلمی آخری پوزیشن پر ہے۔
DATE . Apr/19/2025