پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی برتری

News Image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں مختلف ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ناقابل شکست ہے، جس نے اپنے تمام پانچ میچز جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونوں نے پانچ میچز میں سے تین تین میچز جیتے ہیں اور ان کے 6، 6 پوائنٹس ہیں، تاہم نیٹ رن کی بنیاد پر لاہور قلندرز دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں، زلمی چوتھے اور گلیڈی ایٹرز پانچویں نمبر پر ہیں۔ دوسری طرف ملتان سلطانز کی ٹیم چھ میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے اور 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے-

DATE . Apr/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top