
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
پی ایس ایل کا آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطان کے خلاف آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود اور حسن علی آج نہیں کھیل رہے جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان نیازی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان پر 15 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات کے ساتھ کنگز کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔
DATE . May/1/2025