
اسلام آباد:بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملے کے باوجود پاکستانی قوم کا جذبہ بلند ہے اور جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے میچوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ایونٹ کے چھبیسویں میچ میں آج رات اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ پرجوش مقابلہ رات 8 بجے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا جائے گا-
DATE . May/8/2025