پی ایس ایل10:زلمی نے یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

News Image

لاہور:پاکستان سپر لیگ 10 کےبائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ زلمی کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 36اور بین ڈوارشئیس33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کائل میئرز نے 18اور کپتان شاداب خان نے15رنزبنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔38رنز پر3وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان 102 رنزکی شراکتدار قائم ہوئی۔معاذ صداقت نے33گیندوں پر 55رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان بابر اعظم 53رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کائل میئرز،بین ڈوارشئیس، نسیم شاہ اور رائلی میریڈیتھ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ معاذ صداقت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ لگاتار دوسری ناکامی ہے۔

DATE . May/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top