پی ایس ڈی پی کی ترجیحات ایسے سماجی و معاشی فوائد فراہم کریں جو غربت میں کمی لائیں،اسحاق ڈار

News Image

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم،وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈانے زور دیا کہ پی ایس ڈی پی کی ترجیحات ایسے سماجی و معاشی فوائد فراہم کریں جو روزگار کے مواقع پیدا کریں، غربت میں کمی لائیں اور علاقائی مساوات کو فروغ دیں، تاکہ وزیرِ اعظم کے وژن “اْڑان پاکستان” کے مطابق جامع اور اختراعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2025-26 پر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور اور فوڈ سیکیورٹی کے وزراء، وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سیاسی امور و بین الصوبائی رابطے سے متعلق معاونین خصوصی، سیکرٹری منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن نے جاری ترقیاتی منصوبوں، آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور عملدرآمد میں حائل چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں مالی مشکلات کے پیش نظر پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپس (PPPs) کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی جو پی ایس ڈی پی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔

نائب وزیرِ اعظم،وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ پی ایس ڈی پی کی ترجیحات ایسے سماجی و معاشی فوائد فراہم کریں جو روزگار کے مواقع پیدا کریں، غربت میں کمی لائیں اور علاقائی مساوات کو فروغ دیں، تاکہ وزیرِ اعظم کے وژن “اْڑان پاکستان” کے مطابق جامع اور اختراعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجیحی شعبوں میں توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، زراعت، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، اور سی پیک فیز 2.0 کے تحت اسٹریٹجک منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد پسماندہ علاقوں کو بااختیار بنانا اور قومی پیداوار میں اضافہ ہے-

DATE . May/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top