پی ٹی آئی کا احتجاج کا شو آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

News Image

لاہور :پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا ہے ۔بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان نہیں آرہے،بچوں کی ماں نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہونگے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دیدی ہے،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔خیبرپختونخواکے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہیں۔

DATE . July/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top