پی ٹی آئی والے دوست ممالک کیخلاف بیان داغ کرملک کومشکل میں ڈالناچاہتے ہیں، طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والے دوست ممالک کیخلاف بیان داغ کرملک کومشکل میں ڈالناچاہتے ہیں۔ اپنے مفادکی خاطرملک کی سلامتی کوداؤپرلگایاگیا۔معیشت میں رخنہ ڈالنے اور ملک کاامن وامان خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے۔سینیٹر طلال چوہدری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آ ئی والے پاکستان کے تعلقات کوداؤپرلگاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ دوست ممالک اور چین کے منصوبوں کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ملک میں لاک ڈاؤن کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے ملکی معیشت کوداؤ پرلگانے کیلئے آئی ایم ایف کوخط بھی لکھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست چندگھریلوخواتین کے ہاتھوں میں ہے۔بشریٰ بی بی سیاست اورپی ٹی آئی پرقابض ہوناچاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کاماضی سب کے سامنے ہے۔ پنکی،گوگی گٹھ جوڑمیں عہدوں کی بندربانٹ کی گئی۔

DATE . NOV / 23 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top