.webp)
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پی ٹی وی ڈیجیٹل کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
پی ٹی وی ڈیجیٹل نے صرف دو دن سے کم عرصہ میں 25 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے جبکہ سبسکرائبرز کی تعداد بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
پی ٹی وی ڈیجیٹل کی کامیابی میں اس کے معیاری اور متنوع مواد کا کردار ہے۔
یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے وژن کا نتیجہ ہے جنہوں نے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں مقام دلانے کے لیے اس اقدام کی سرپرستی کی۔
مستقبل میں پی ٹی وی ڈیجیٹل پر ناظرین کو معیاری اور مستند خبریں، تفریحی مواد اور دستاویزی پروگرام دستیاب ہوں گے۔
جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ناظرین کو معیاری تفریح اور معلومات فراہم کرنے کے عزم پر گامزن پلیٹ فارم وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ڈیجیٹل کا یہ اقدام پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایک مثبت پیش رفت ہے، جو قومی نشریاتی ادارے کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا۔
پی ٹی وی ڈیجیٹل پر ترکیہ کے مشہور ڈرامہ سیریل باربروسہ کی اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے اور پاکستان میں مذکورہ ڈرامہ کی مقبولیت کی وجہ بھی پی ٹی وی ڈیجیٹل ہے۔
پاکستانی ناظرین کی بڑی تعداد اس تاریخی ڈرامے کو پی ٹی وی ڈیجیٹل پر دیکھ رہی ہے۔
DATE . Mar/15/2025