چئیرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی جانب سے اقوام متحدہ کے وفد کا کھر فارمز کوٹ ادو کا دورہ

News Image

کوٹ ادو: چئیرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے آج اقوام متحدہ کے ایک وفد کو کھر فارمز کوٹ ادو کا دورہ کرایا۔ وفد نے آم کے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور آم کے درخت لگانے کی ایک تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے نمائندہ فرنانڈا تھوماز نے بتایا کہ اقوام متحدہ مختلف منصوبوں کے تحت پاکستان میں 4 لاکھ خواتین کو مویشی، 7,300 خاندانوں کو گھر اور 30 ہزار خاندانوں کو خوراک فراہم کر رہا ہے۔ وفد نے پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی اور ہنر مندیکے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
دورے کے اختتام پر، اقوام متحدہ کے وفد نے کھر فارمز میں آم کے درخت بھی لگائے۔ یہ دورہ پاکستان میں زرعی ترقی اور دیہی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی ایک کڑی ہے۔

DATE . June/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top