بیجنگ () ” بیجنگ کلچرل فورم 2025 میں – چائنا- فرانس سینماٹک ڈائیلاگ سیریز ” کے تحت چائنا – فرانس فلم میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہوا ۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ ، فرانس کے سابق وزیر اعظم اور فرانسیسی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے امور چین ژان پیئر رافالین نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک صدی میں چین اور فرانس نے امیج آرٹ کے شعبے میں ایک دوسرے کو متاثر کیا ہے اور شانہ بشانہ ترقی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہری اور حقیقی دوستی قائم ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کنسرٹ فرانسیسی فلم انڈسٹر ی کی ایک سو تیسویں اور چینی فلم انڈسٹری کی ایک سو بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد ثقافتی سرگرمی ہے۔
ژان پیئر رافالین نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلم زبان کی حدود کو عبور کر کے دلوں تک پہنچ سکتی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک فلموں کو ایک پل کے طور پر استعمال کر کے مزید مکالمے، باہمی تبادلے اور مشترکہ تخلیق کی راہ ہموار کریں گے ۔
DATE . Sep/23/2025