چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم “کوہ تھیان شان کا نغمہ” کی پانچویں قسط: “ثقافت سنکیانگ”

بیجنگ ()
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تھیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے، جس میں سنکیانگ میں گزشتہ 70 سالوں میں آنے والی عظیم تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی پانچویں قسط، “ثقافت سنکیانگ ” غیرمادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید دور میں ثقافتی جدت کے ذریعے سنکیانگ کی متنوع ثقافتوں کے میل جول اور مشترکہ خوشحالی کو خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہے۔
مئی 2025 میں، لونٹائی میں قدیم ویسٹرن ریجنز پروٹیکٹوریٹ میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔تاریخی حوالے سے سنکیانگ کی سرزمین پر قدیم ویسٹرن ریجنز پروٹیکٹوریٹ نے کیا نقوش چھوڑے؟ کن آثار قدیمہ کے نتائج سنکیانگ میں چینی تہذیب کی ترقی اور تسلسل کی تصدیق کرتے ہیں؟ تیسری صدی عیسوی کے اواخر میں کھدائی کی گئی کِزل گروٹوز بدھ مت کے مغرب سے مشرق تک پھیلاؤ کی گواہ ہیں۔ لیکن 19ویں صدی کے آخر میں، کِزِل گروٹوز کو مغرب کی جانب سے لوٹ کھسوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیرون ملک بکھرے ہوئے ہزار سالہ ثقافتی خزانوں کو ان کی اصلی سر زمین میں کیسے واپس لایا جائے ؟ قدیم شہر کاشغر کی تجدید اور ترتیب نو کو ثقافتی تحفظ اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتر ین مثال قرار دیا گیا ہے۔اس قدیم شہر میں قدیم طرز زندگی ، جدید تجارت، ثقافتی تحفظ اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری کو کس طرح مربوط اور ہم آہنگ کیا گیا ہے؟ ان سوالات کے جوابات آپ کو ملیں گے پانچویں قسط میں ۔سنکیانگ ثقافتی انضمام کے عملی تجربات کے ذریعے چینی ثقافت کی جامعیت اور کشش کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

DATE . Sep/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top