بیجنگ ()
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تھیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے، جس میں سنکیانگ میں گزشتہ 70 سالوں میں آنے والی عظیم تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔ جنوبی سنکیانگ میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے “ختن یولونگ” نامی سست رفتار ٹرین چار سال سے چل رہی ہے۔ 1,960 کلومیٹر اور 32 گھنٹوں کا یہ سفر، آج کے اس دور میں جب ریل وے کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہے، کیوں محفوظ ہے؟اور پھر یہ کس طرح لوگوں کے روزگار کا ایک “موبائل بازار” بن گئی ہے؟ کھون لین پہاڑوں کی گہرائیوں میں، لوگ کئی نسلوں سے ان پہاڑوں سے باہر نکلنے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ آج، ایکٹو ٹاؤن سنکیانگ میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں لوگوں کی دوبارہ آبادکاری کا سب سے بڑا مقام بن گیا ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کو سائنسی انداز میں کس طرح منصوبہ بندی کرنی چاہیے؟ اور گاؤں والے یہاں اپنی نئی زندگی کیسے شروع کریں گے؟ تیسری قسط ” سب سے پہلے لوگوں کا روزگار” سنکیانگ میں روزگار کے مواقع، تعلیم، طبی دیکھ بھال اور رہائش سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
DATE . Sep/21/2025