بیجنگ ()
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تھیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے، جس میں سنکیانگ میں گزشتہ 70 سالوں میں آنے والی عظیم تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔مرکزی حکومت کے زیر انتظام سنکیانگ کے لیے ہدفی حمایت کے منصوبے کے نئے دور میں، صوبہ زے جیانگ کے لوگ سنکیانگ کے اکسو علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔زنگ ہاؤ زے نامی دیہی سی ای او کی آمد سے ونسو کاؤنٹی کےپکلیک گاؤں میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟ دورافتادہ یہ گاؤں مشترکہ خوشحالی کی راہ پر کیسے گامزن ہوا؟ چوتھی قسط، “انار کے پھول کھلتے ہیں”، زندہ کہانیوں کے ذریعے سنکیانگ کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک دوسرے کی مدد کرنے اور متحد ہو کر مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے منظر نامے کو پیش کرتی ہے۔
DATE . Sep/21/2025