چا ئنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کی نئے معیار کی پیداواری قوتوں کے لیے ایک “سپر روڈ شو” بن چکا ہے، چینی میڈیا بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین میں کرائے گئے سروے نتائج کے مطابق 94 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین میں سائنسی و تکنیکی جدت کے نمایاں نتائج کے جامع مظاہرے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جبکہ “اسپرنگ فیسٹیول گالا روبوٹ” چین کی نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی کی واضح مثال ہیں۔ سروے کے مطابق، 93.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا میں پیش کیے گئے روبوٹ نہایت متاثر کن تھے اور یہ چین کی روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت کی برق رفتار ترقی کی تصدیق کرتے ہیں۔ 90.4 فیصد کا ماننا ہے کہ “اسپرنگ فیسٹیول گالا روبوٹ” چین کی سائنسی و تکنیکی جدت کی صلاحیت اور معیار کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ چینی ثقافتی کشش اور سائنسی و تکنیکی طاقت کا دوہرا اظہار ہیں۔ 88.2 فیصد جواب دہندگان کے مطابق چین مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاق کے میدان میں عالمی سطح پر سبقت لے چکا ہے۔ 86.5 فیصد نے رائے دی کہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور مصنوعی ذہانت کے بامعنی امتزاج نے ایک نیا جمالیاتی تجربہ فراہم کیا ہے۔ جبکہ 93.3 فیصد جواب دہندگان نے امید ظاہر کی کہ ان کے اپنے ممالک آئندہ بھی چین کے ساتھ سائنسی و تکنیکی شعبے میں تعاون کو مسلسل مضبوط بنائیں گے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 40 گھنٹوں کے اندر 13 ہزار 514 عالمی صارفین نے حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔

Date . Feb/19/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top