چمن کی کمیونٹیز کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے،رانا احسان افضل

News Image

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے ضلع چمن اور چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنمائوں، تاجروں اور کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ملاقات میں چمن میں پاک افغان بارڈر کراسنگ پر بار بار اور طویل بندش سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر غور کیا گیا۔

مندوبین نے سماجی و اقتصادی اثرات پر روشنی ڈالی۔بشمول تاجروں کے لیے مالی نقصانات، خراب ہونے والی اشیاء کی برآمدات میں رکاوٹ، بے روزگاری اور سرحد پار تجارت پر منحصر مقامی کمیونٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔رانا احسان افضل نے سٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو حل کرنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ چمن کی کمیونٹیز کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

زیر بحث معاملات کو متعلقہ قومی اور دوطرفہ فورمز تک بڑھایا جائے گا تاکہ پائیدار حل تلاش کیا جا سکے جس میں بارڈر مینجمنٹ پروٹوکول قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔معاون خصوصی نے سرحدی تجارتی چیلنجوں سے نمٹنے اور مقامی کمیونٹیز کو ترقی کی منازل طے کرنے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

DATE . Dec/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top