چمپینز ٹرافی میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی میں چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کوسات وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اڑتیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو اناسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 29.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔چیمپینز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل منگل کو اور دوسرا بدھ کو کھیلا جائیگا۔

DATE . Mar/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top