
چنار ٹیپ بال سپریم لیگ کوٹلی لائنز کے نام رہی۔
مظفر آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کوٹلی لائنز نے باغ سٹالیئنز کو 9 وکٹوں سے شکست ہرایا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے باغ سٹالیئنز کی ٹیم نے مقررہ آٹھ اوورز میں 130 رنز کا ہدف دیا، جسے کوٹلی لائنز نے 7.3 اورز میں حاصل کیا ۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا، رنر اپ ٹیم کو اڑھائی لاکھ روپے دیے گئے۔ 17 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔S
DATE . Mar/21/2025


