
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الوداعی ملاقات کی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مثالی فوجی خدمات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات قابل ستائش ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت و لگن کو سراہا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سلامی دی۔
DATE . Nov/26/2025


