
راولپنڈی-چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 کا دن پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہراورتاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے جس نے ہمارے اجتماعی وژن کو روشن اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ دکھائی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوریت کے جھنڈے تلے اسلام کے آفاقی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،آج پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور پرعزم رکن ہے ، پاکستان امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے کوشاں ہے، مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔
DATE . Mar/24/2025