
کاسابلانکا (نیوز رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے، جہاں وہ جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کاسابلانکا ایئرپورٹ پر چیئرمین سینیٹ اور ان کے زیر صدارت پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مراکشی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور قویستور نے چیئرمین سینیٹ کا خیرمقدم کیا جبکہ مراکشی پارلیمنٹ کی ناظم الامور محترمہ رابعہ قصوری نے بھی چیئرمین سینیٹ سے خصوصی ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی جنوبی پارلیمنٹری فورم کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں 31 ممالک کے سربراہان اور قانون ساز شریک ہوں گے۔ اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔
DATE . Apr/28/2025