چیئرمین سینیٹ کی سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر صوبہ کے عوام کو مبارکباد

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر صوبہ کے عوام کو صوبے کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی اہمیت کے حوالے سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اتوار کواپنے پیغام میں انہوں نے سندھ کو قدیم تہذیب کا گہوارہ قرار دیاجو اپنی گہری روایات، اقدار اور مثالی مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔

– Advertisement –

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محبت، خلوص اور انسان دوستی سندھی ثقافت کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے کثیر الثقافتی تشخص کی خوبصورتی پر بھی روشنی ڈالی ۔

Date . Dec /2/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top