چیئرمین سی ڈی اے کا ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ، تیاریوں کا جائزہ

News Image

اسلام آباد: چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ایمرجنسی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق کا مشاہدہ کیا جس میں فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، انہیں عوام کو ایمرجنسی میں آگ سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے مختلف سامان کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر فائر فائٹرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر نہ صرف خطرات کی زد میں آنے والے عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے تیار رہتے ہیں بلکہ ان کی املاک کے تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے کے فائر فائٹرز کی تربیت، ان کی آگ پر قابو پانے کی صلاحیتوں اور مشکل حالات میں جانیں اور املاک بچانے کے لیے ان کی بے لوث کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فائر کے تمام ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ایمرجنسی اور ہنگامی حالات کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

DATE . May/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top