چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دعوت پرینگ کرکٹرز بنے پی سی بی کے مہمان

چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دعوت پرکراچی کے ینگ کرکٹرز بنے پی سی بی کے مہمان- ابھرتے کرکٹرز نے پاکستان ٹیم سےبھی ملاقات کی۔
ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں اور سلفیاں بنائیں، فائنل اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان۔ بابر اعظم۔ شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کی،کھلاڑیوں سے سوالات کئے ،بیٹنگ اورباولنگ کے بارے میں ٹپس لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم میں محنت کی تلقین کی۔ینگ کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملاقات کرانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top