چیئرمین نیب سے قطرکے سفیر کی ملاقات ،باہمی تعاون، کرپشن کے خاتمے اور تربیتی امور پر تبادلۂ خیال

News Image

اسلام آباد:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سے پاکستان میں تعینات قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون، کرپشن کے خاتمے اور تربیتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین نیب نے اقوامِ متحدہ کے انسدادِ بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں قطر کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور دوحہ میں انسدادِ بدعنوانی کی عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر حکومتِ قطر کو مبارکباد پیش کی۔فریقین نے نیب اور قطر کی ایڈمنسٹریٹو کنٹرول اینڈ ٹرانسپیرنسی اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب ملک میں شفاف اور سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ غیر قانونی مالی ترسیلات اور مجرموں کے لیے پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ دونوں جانب سے اس حوالے سے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں قطر کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں پاکستانی ہنرمند ورکرز کے اہم کردار کو بھی سراہا گیا، اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

DATE . Feb/19/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top