
ریاض :وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نےسعودی ولی عہد کے وژن2030 کی کاوشوں کی تعریف کی۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ اور بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
محسن نقوی نے AFC ایشین کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، مشترکہ ٹریننگ پروگرامز، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کھیلوں خصوصاً کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے۔
DATE . Nov/26/2025


