چیئرمین پی سی بی نے ساجد خان سے ملاقات میں انہیں کیا خوشخبری سنائی؟

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ساجد خان کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس کو سراہا،فوٹو: پی سی بی

اسلام آباد:  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان سے دوران ٹیم میٹنگ خصوصی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ساجد خان کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ  میں پرفارمنس کو سراہا۔

نعمان علی اور ساجد خان کی جوڑی بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی چل پڑی

ساجد خان سے محسن نقوی نے کہا کہ  پاکستانیوں کو جیت کی صورت میں خوش کردیا، پرفارمنس دینے والےکا حق کوئی نہیں مارسکتا، معلوم ہوا ہے آپ کو کانٹریکٹ گزشتہ تین سال سے نہیں ملا،  آپ کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

خیال رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرکے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

 تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی فتح، عاقب جاوید نے جیتنے کیلئےکیا فارمولا دیا تھا؟

ساجد اور نعمان کی متاثرکن پرفارمنس نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا: حفیظ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top