چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے غیرمتزلزل عزم’ بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں انتھک محنت اور تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دور حاضر کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی صلاحیتوں کو مزید بڑھاتی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز INNOVISTA چولستان اور Integrotel Combat Simulator Arena کا افتتاح کیا ان اہم اقدامات کا مقصد میڈیکل کی تعلیم’ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینا ہے۔

سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلباء سے گفتگو کی اور ملک کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Mar/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top