
چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں ماڑی انرجیز نے پی اے ایف کو ہرادیا۔ پاکستان نیوی اور کسٹمز کا مقابلہ برابر رہا۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ماڑی انرجیز نے پی اے ایف کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔ماڑی انرجیز کے فارورڈ احمد ندیم نے دو گول کیے، وسیم اکرم، سفیان خان اور غضفر علی نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ پی اے ایف کی جانب سے ظاہر حسین اور عبدالمنان نے ایک، ایک گول کیا۔
پاکستان نیوی اور کسٹمز کے درمیان کھیلا گیا میچ چار۔چار گول سے برابر رہا۔کسٹمز کے عماد نے دو گول کر کے سب کی توجہ حاصل کی، جبکہ سمیل اللہ اور شہزاب نے بھی ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان نیوی نے بھی بھرپور جواب دیا اور رانا ولید، حنان شاہد، ذکریا اور بشارت نے ایک، ایک گول کر کے مقابلہ برابر کیا۔
DATE . Oct/2/2025