چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ، سیمی فائنلز آج ہونگے

News Image

چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جا رہے ہیں۔لاسٹ فور میں نیوی کا مقابلہ پاکستان ائیر فورس سے جبکہ ماڑی انرجیز کی ٹیم کسٹمز کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔

لاہور میں جاری ایونٹ میں لیگ مرحلے کے آخری روز پاکستان آرمی نے رینجرز کو2کے مقابلے میں 5گول سے ہرایا۔آرمی کی جانب سے شہزاد، احمد سرور، عثمان، سیف اللہ اور وسیم اکرم نے ایک، ایک گول کیا۔رینجرز کے عمار اور حمید علی گول کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل نیشنل بینک آف پاکستان اور پورٹ قاسم کے درمیان مقابلہ تین ،تین گول سے برابر رہا۔

DATE . Oct/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top