
لاہور۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں بھارت کے مد مقابل ہو گی۔ فائنل میچ 9 مارچ کو دوبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے تھے
ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کپتان باووما نے 56 رنز بنائے جبکہ وین ڈر ڈوسن نے 69 رنز سکور کیے۔ افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر 67 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور کین ولیمسن نے سینچری سکور کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر نے 10 اوورز میں 43 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میٹ ہینری نے 7 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور گلیں فلیپس نے 3 اورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
DATE . Mar/6/2025