
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
DATE . Feb/28/2025