آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی پر دنیائے کرکٹ کی نظریں جمی ہیں۔
وہیں بھارت کے پاکستان آنے سے متعلق سابق پاکستانی کرکٹرز بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی بھارت کو اہم پیغام دیا ہے۔
میلبرن میں سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فینز کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے۔ بھارت اس بارے میں سوچے۔
دوسری جانب وسیم اکرم نے فخر زمان کے ٹوئٹ کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہ فخر زمان کے ٹوئٹ پر بورڈ کا ناخوش ہونا بنتا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا میں ایک ون ڈے بھی جیت جائے تو بڑی بات ہوگی۔