چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات سے شروع ہوگی۔
چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 7سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کےلئےآن لائن ٹکٹ PCB.TCS.COM.PK سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس راولپنڈی اور اسلام آباد کی نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پریمیم انکلوژرز میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ایونٹ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا ۔13 امپائرز اور 6 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
DATE .DEC /4 /2024