بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “نئے دور میں پارٹی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کے کامیاب عمل” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔جمعہ کے روز
وائٹ پیپر کے مطابق نئے دور میں، شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و سلامتی کے مجموعی اہدا ف کو واضح طور پر بیان کیا ہے، نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی قائم کی ہے، اور سنکیانگ کی ترقی کے تمام پہلوؤں میں تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو آگے بڑھایا ہے۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی نے سرحدی علاقے کے نظم و نسق کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے میں ایک تاریخی فاصلہ طے کیاہے اور سرحدی علاقے میں ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنے، سنکیانگ میں چینی طرز کی جدید کاری کے عمل کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و سلامتی کے مجموعی اہداف کو حاصل کرنے کی ایک درست سمت طے کی ہے ۔
وائٹ پیپر میں یہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ رواں سال سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ نئے دور میں سی پی سی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کی رہنمائی میں، سنکیانگ کی ترقی کا راستہ یقینی طور پرمزید وسیع ہوگا اور اس کا مستقبل مزید روشن اور شاندار ہوگا۔
DATE . Sep/19/2025