بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمیکا میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر جمیکا کے گورنر جنرل پاتریک ایلن کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر شدید دکھ ہوا کہ جمیکا ایک شدید سمندری طوفان کی زد میں آ کر جانی و مالی نقصان کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور تمام متاثرین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر شی نے کہا کہ جمیکا چین کا ایک اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے۔ چین جمیکا کے عوام کی مدد کے لیے تیار ہے اور اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد اس قدرتی آفت پر قابو پا کر اپنے گھروں کی ازسرِنو تعمیر کریں۔
اسی روز، چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بھی جمیکا کے وزیرِاعظم اینڈریو ہولنس کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔
DATE . Nov/4/2025



