چینی صدر کا سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی ستر سالہ کامیابیوں پر مبنی ایک نمائش کا دورہ

بیجنگ () سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ارومچی ثقافتی مرکز کے نمائشی ہال میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے کامیابیوں پر مبنی ایک نمائش کا دورہ کیا۔ یہ نمائش کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت اور ملک بھر کی حمایت سے سنکیانگ کی تمام قومیتوں سے وابستہ لوگوں کی یکجہتی ، محنت اور جدوجہد کے ذریعے گزشتہ 70 برسوں کے دوران حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کو پیش کرتی ہے ۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سنکیانگ میں گزشتہ 70 سالوں کے دوران پیدا کی گئی زبردست تبدیلیاں چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے تاریخی عمل کا واضح مظہر ہیں۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ ہماری پارٹی کی جانب سے قائم کردہ اقلیتی قومیتوں کے علاقوں کی خود اختیاری کا نظام مکمل طور پر درست ہے اور نئے دور میں سنکیانگ کی گورننس کے لئے پارٹی کی حکمت عملی سائنسی اور موثر ثابت ہوئی ہے۔ اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہیے اور بدلتے ہوئے نئے حالات کے مطابق مسلسل نافذ کرنا چاہیے۔

DATE . Sep/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top