بیجنگ ()بیجنگ میں 2025 کے لئے یونیسکو کے “لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ” کی تقریب اور اس ایوارڈ کے قیام کی 10ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور ایک تقریر کی۔
پھنگ لی یوان نے کہا کہ جیسا کہ انسانی معاشرہ ذہین دور میں داخل ہو رہا ہے، ہمیں خواتین کی سائنسی تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو سائنسی علم اور نئی ٹیکنالوجیز کے حصول میں مدد کرنا، اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔ چین خواتین کی سائنسی تعلیم کو مشترکہ طور پر بہتر بنانے کے لیے یونیسکو اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ اپنی تقریر میں آڈرے ازولے نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی عالمی ترقی میں پھنگ لی یوان کی شاندار خدمات کو خوب سراہا اور یونیسکو کی جانب سے دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم میں مزید مفید نتائج حاصل کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی
DATE . Sep/20/2025