
مہمان نوازی کے جواب میں مہمان نوازی کی روایت قائم ہے، شی
بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین کے باؤآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔بدھ کے روز
صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں ان کے دورۂ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا تھا اور ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک مہذب قوم ہے جہاں مہمان نوازی کے جواب میں مہمان نوازی کی روایت قائم ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ کے دوبارہ دورۂ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ چین امریکہ تعلقات، ایشیا پیسیفک تعاون اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم امور پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کرنے اور احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرنے اور چین کے خصوصی انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عظیم چین کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک عظیم رہنما ہیں، ہر بار صدر شی جن پھنگ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔صدرٹرمپ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھائے گا اور کامیاب ثابت ہوگا۔
DATE . 18/Nov/2026
