چینی صدر کی سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں شرکت

بیجنگ () سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب شہر ارومچی میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی وفد کے سربراہ وانگ حو نینگ نے تقریب سے خطاب کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی وفد کے نائب سربراہ لی گان جے نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی، قومی عوامی کانگریس، ریاستی کونسل ، سی پی پی سی سی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔
وانگ جو نینگ نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں،بالخصوص نئے دور سے، شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے نئے عہد کے لئے سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی طے کرکے سنکیانگ کے تمام امور میں تاریخی کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔ سنکیانگ نےملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مل کر غربت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور جامع طور پر نسبتاً ایک خوشحال معاشرہ قائم کیا ہے۔ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کا عظیم اتحاد مضبوط ہو رہا ہے اور چینی قوم کا ہم نصیب معاشرے کا تصور لوگوں کے دلوں میں جڑ پکڑ چکا ہے۔ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں گزشتہ 70 سالوں میں حاصل کردہ شاندار کامیابیوں نے پارٹی کی قیادت اور سوشلسٹ نظام کی نمایاں برتریوں اور چینی خصوصیات کے حامل اقلیتی قومیتوں کے مسائل کے حل کے صحیح راستے کی مضبوط قوت کو مکمل طور پر ظاہر کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ نئے عہد میں پارٹی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی مکمل طور پر درست ہے۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ سنکیانگ کی جدید کاری ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہے۔ ہمیں نئے عہد میں پارٹی کی سنکیانگ گورننس کی حکمت عملی کو مکمل اور درست طریقے سے نافذ کرتے ہوئےایک متحد، ہم آہنگ، خوشحال، تہذیب یافتہ ، ترقی پسند، محفوظ اور ماحول دوست سوشلسٹ جدید سنکیانگ کی تعمیرکے لیے انتھک محنت کرنی ہو گی۔

DATE . Sep/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top